مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة رخص فيه باب: کسی شہری کا کسی دیہاتی کے لئے دلّالی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 39283
٣٩٢٨٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن بن أبي رافع أن النبي ﷺ بعث رجلا من بني مخزوم على الصدقة، فأراد أبو رافع أن يتبعه، فسأل النبي ﷺ فقال: "أما علمت أنا لا تحل لنا الصدقة، وأن مولى القوم من أنفسهم" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رافع روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی مخزوم میں سے ایک آدمی کو صدقہ (کی وصولی) پر بھیجا۔ ابو رافع نے ان کے پیچھے جانے کا ارادہ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا تمہیں معلوم نہیں ہے کہ ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور بیشک لوگوں کا غلام انہیں میں سے (شمار) ہوتا ہے۔