حدیث نمبر: 39280
٣٩٢٨٠ - حدثنا وكيع حدثنا سفيان عن يونس بن عبيد عن ابن سيرين عن أنس قال: نهينا أن يبيع حاضر لباد، وإن كان أخاه لأبيه وأمه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لئے دلالی کرے چاہے وہ اس کا سگا بھائی ہو۔