مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة كره أن (تخص) سورة ليوم الجمعة والعيدين باب: جمعہ اور عیدین میں قراء ت کا بیان
حدیث نمبر: 39237
٣٩٢٣٧ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق قال: قال رجل من الحي لأبي ميسرة: إني (أجنب) (١) في ثوبي فأنظر فلا أرى شيئا، قال: (فإذا) (٢) اغتسلت فتلفف به وأنت رطب فإن (ذلك) (٣) (يجزئك) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ قبیلہ کے ایک آدمی نے ابو میسرہ سے کہا۔ میں اپنے کپڑوں میں (ہی) جنبی ہوا پس میں نے (کپڑوں کو) دیکھا تو مجھے کوئی چیز نظر نہیں آئی ؟ ابو میسرہ نے کہا۔ جب تم غسل کرو اور کپڑے پہن لواس حال میں کہ تم تر ہو تو تمہارے لئے یہی کافی ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (أجنبت).
(٢) في [أ، ب]: (إذا).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [أ، ب]: (يجزيك).