حدیث نمبر: 39213
٣٩٢١٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن رجل من بني أود عن عمرو بن ميمون قال: من فاتته أربع قبل الظهر فليصلها بعد الركعتين.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن میمون بیان فرماتے ہیں کہ جس شخص کی ظہر سے پہلے والی چار رکعات فوت ہوجائیں تو اسے چاہیے کہ (ظہر کے بعد والی) دو رکعات کے بعد ان کی قضا کرلے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : ان چار رکعات کو نہیں پڑھے گا اور نہ ہی ان کی قضا کرے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 39213
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39213، ترقيم محمد عوامة 37609)