حدیث نمبر: 39208
٣٩٢٠٨ - حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي قال: سئل شريح عن طوق من ذهب فيه فصوص، قال: تنزع الفصوص ثم (يباع) (١) الذهب وزنا بوزن.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ شریح سے سونے کے طوق کے بارے میں پوچھا گیا جس میں نگینے بھی ہوں ؟ انہوں نے فرمایا ۔ نگینوں کو جُدا کردیا جائے گا پھر سونے کو برابر سرابر بیچ دیا جائے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (تباع).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 39208
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39208، ترقيم محمد عوامة 37604)