مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: وقت العشاء إلى نصف الليل باب: عشاء کے وقت کا بیان
٣٩١٩٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن حويصة ومحيصة ابني مسعود وعبد اللَّه وعبد الرحمن ابني فلان خرجوا يمتارون بخيبر فعدي على عبد اللَّه فقتل قال: فذكروا ذلك للنبي ﷺ قال: فقال رسول اللَّه ﷺ: "تقسمون بخمسين وتستحقون"، فقالوا: يا رسول اللَّه، كيف نقسم ولم نشهد؟ قال: " (فتبرئكم) (١) يهود"، قالوا: يا رسول اللَّه إذن تقتلنا (يهود) (٢)، قال: فوداه رسول اللَّه ﷺ من عنده (٣).حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسعود کے پوتے حُویّصہ، محیصہ اور فلاں کے بیٹے عبد اللہ، عبد الرحمان خیبر کے علاقہ میں تلواریں سونتے ہوئے گئے وہاں حضرت عبد اللہ پر جارحیت ہوئی اور وہ قتل ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں : انہوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر فرمائی ۔ راوی کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم پچاس قسمیں اٹھاؤ اور استحقاق پیدا کرو ؟ انہوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم کیسے قسمیں اٹھائیں حالانکہ ہم (وہاں) حاضر نہیں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پھر یہود تمہیں سبکدوش کردیں ؟ (یعنی وہ قسمیں اٹھالیں) انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! پھر تو یہود ہمیں قتل کردیں گے (یعنی جھوٹی قسمیں کھالیا کریں گے) ۔ راوی کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی طرف سے اس مقتول کی دیت ادا فرمائی۔