مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر عن أبي حنيفة أنه كره سؤر السنور باب: بلی کے جھوٹے کا بیان
حدیث نمبر: 39114
٣٩١١٤ - حدثنا شريك عن يعلى بن عطاء عن أوس بن (أبي) (١) أوس عن أبيه قال: كنت مع أبي فانتهى إلى ماء من مياه الأعراب، فتوضأ ومسح على نعليه، فقلت له في ذلك، فقال: لا أزيدك على ما رأيت النبي ﷺ صنع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوس بن اوس، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ہمراہ تھا، پس وہ عرب کے کنووں میں سے ایک کنویں پر پہنچے تو انہوں نے وضو کیا اور اپنی نعلین پر مسح کیا۔ میں نے ان سے اس بارے میں کہا تو انہوں نے فرمایا : میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو کرتے دیکھا ہے میں نے اس پر زیادتی نہیں کی۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، س].
(٢) منقطع؛ يعلى لا يروي عن أوس، أخرجه أحمد (١٦١٨١)، وأبو داود (١٦٠)، والطبراني (٦٠٣)، والبيهقي ١/ ٢٨٦، والمزي ٢٠/ ١٣٤، والطحاوى ١/ ٩٧.