مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا وهبها له درئ عنه (الحد) باب: مسروق کا سارق کو ہدیہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 39104
٣٩١٠٤ - حدثنا عمرو ين محمد عن ابن أبي (رواد) (١) عن موسى بن عقبة قال: صحبت سالما فتخلفت عنه بالطريق فقال: ما خلفك؟ فقلت: أوترت، قال: فهلا على راحلتك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عقبہ روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت سالم کے ساتھ تھا۔ پس میں ان سے راستہ میں پیچھے رہ گیا۔ تو انہوں نے پوچھا : تمہیں کس شئی نے پیچھے چھوڑ دیا تھا ؟ میں نے عرض کیا۔ میں وتر پڑھ رہا تھا انہوں نے فرمایا : تم نے اپنی سواری پر کیوں نہیں پڑھے ؟ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : سواری پر وتر پڑھنا آدمی کو کفایت نہیں کرتا۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (داود).