حدیث نمبر: 39097
٣٩٠٩٧ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: كان صفوان بن أمية من الطلقاء فأتى رسول اللَّه ﷺ فأناخ راحلته ووضع رداءه عليها ثم تنحى ليقضي الحاجة، فجاء رجل فسرق رداءه فأخذه فأتى به النبي ﷺ فأمر به أن تقطع يده، قال: يا رسول اللَّه، تقطعه في رداء، أنا أهبه له قال: "فهلا قبل أن تأتيني به" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صفوان بن امیہ طلقاء میں سے تھے۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی سواری کو بٹھایا اور اپنی چادر کو اس پر رکھ دیا۔ پھر قضائے حاجت کے لئے ایک طرف ہوگئے۔ پس ایک آدمی آیا اور ان کی چادر چوری کرلی۔ انہوں نے اس کو پکڑ لیا اور اس کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کے ہاتھ کو کاٹنے کا حکم ارشاد فرمایا : صفوان نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! ایک چادر (کی چوری) میں آپ اس کا ہاتھ کاٹ رہے ہیں ؟ میں یہ چادر اس کو ہدیہ کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کو میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ اس کو ہدیہ کردیا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 39097
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ مجاهد تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39097، ترقيم محمد عوامة 37493)