مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: لا تركب إلا أن يصيب صاحبها جهد باب: (حج والے) قربانی کے جانور پر سوار ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 39096
٣٩٠٩٦ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن ناجية الخزاعي قال: قلت يا رسول اللَّه، كيف نصنع بما عطب من البدن؟ قال: "انحره واغمس نعله في دمه وخل بين الناس وبينه" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ناجیہ خزاعی روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! جو بدنہ بگڑ جائے تو ہم اس کے ساتھ کیا کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو نحر کردو۔ اور اس کے پاؤں کو اس کے خون میں ڈبو دو ۔ اور یہ جانور لوگوں کے لئے چھوڑ دو تاکہ لوگ اس کو کھالیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس جانور سے رفقاء کے گھر والے کھا سکتے ہیں۔