مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أنا أبا حنيفة قال: ليس له ذلك باب: پڑوسی کی دیوار پر شہتیر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 39066
٣٩٠٦٦ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: خرج النبي ﷺ لحاجته فقال: "التمس (لي) (١) ثلاثة أحجار"، فأتيته بحجرين وروثة، فأخذ (الحجرين) (٢) وألقى الروثة وقال: "إنها ركس" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی حاجت کے لئے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میرے لئے تین پتھر تلاش کرو۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو پتھر اور ایک گوبر لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پتھر لے لئے اور گوبر کو پھینک دیا اور ارشاد فرمایا : یہ نجس ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اگر تین پتھروں کے استعمال کے بعد درہم کے بقدر نجاست رہ گئی ہو تو اس کو پانی استعمال کئے بغیر کفایت نہیں کرے گی۔
حواشی
(١) في [ب، س]: (بي).
(٢) في [أ، ب]: (حجرين).
(٣) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه عبد اللَّه بن مسعود، أخرجه أحمد (٣٦٨٥)، والترمذي (١٧)، والشاشي (٩٢١)، والطبراني في الكبير (٩٩٥٢)، والدارقطني ١/ ٥٥، والبيهقي ١/ ١٠٣، وأصله عند البخاري (١٥٦).