مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أنا أبا حنيفة قال: ليس له ذلك باب: پڑوسی کی دیوار پر شہتیر رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 39065
٣٩٠٦٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن (إبراهيم) (١) عن عبد الرحمن بن يزيد عن سلمان قال له بعض المشركين وهم يستهزؤن: إن صاحبكم يعلمكم حتى الخراءة، فقال سلمان: أجل أمرنا أن لا نستقبل القبلة، ولا نستنجي بأيماننا، ولا نكتفي بدون ثلاثة أحجار، ليس فيها رجيع ولا عظم (٢).مولانا محمد اویس سرور
عبد الرحمان بن یزید حضرت سلمان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ انہیں بعض مشرکین نے استہزاء کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا ساتھی (نبی) تمہیں استنجاء تک سکھاتا ہے ؟ تو حضرت سلمان نے فرمایا : ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ہم قبلہ کی طرف رُخ نہ کریں اور ہم اپنے داہنے ہاتھوں سے استنجاء نہ کریں اور ہم تین پتھروں سے کم پر اکتفا نہ کریں اور ان تین میں کوئی گوبر اور ہڈی نہ ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س].