حدیث نمبر: 39048
٣٩٠٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حصين عن رجل عن حكيم بن حزام أن النبي ﷺ بعثه يشتري له أضحية بدينار فاشتراها ثم باعها بدينارين (فاشترى شاة بدينار) (١) وجاءه بدينار فدعا له النبي ﷺ بالبركة وأمره أن يتصدق بالدينار (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار کے بدلے میں قربانی خریدنے کے لئے بھیجا۔ انہوں نے قربانی (کا جانور) خریدا پھر اس کو دو دیناروں میں بیچ دیا پھر آپ نے ایک دینار میں بکری خرید لی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک دینار (بھی) لے کر حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو برکت کی دعا دی اور انہیں دینار صدقہ کرنے کا حکم فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : جب مؤکل کے حکم کے بغیر وکیل بیع کرے تو ضامن ہوگا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي، أخرجه أبو داود (٣٣٨٦)، والترمذي (١٢٥٧)، والدارقطني ٣/ ٩، والبيهقي ٦/ ١١٢.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 39048
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39048، ترقيم محمد عوامة 37447)