مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: ضربتين، لا تجزئه ضربة باب: تیمم میں ایک اور دو ضربوں کا بیان
حدیث نمبر: 39047
٣٩٠٤٧ - حدثنا ابن عيينة عن شبيب بن غرقدة عن عروة البارقي أن النبي ﷺ أعطاه دينارا يشتري به شاة، فاشترى به شاتين فباع إحداهما بدينار، وأتى النبي ﷺ بدينار وشاة، فدعا له النبي ﷺ بالبركة في بيعه، فكان لو اشترى ترابا لربح فيه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بارقی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا رتا کہ وہ اس کے بدلے ایک بکری خریدیں۔ انہوں نے اس کے ذریعہ سے دو بکریاں خریدیں پھر ان میں سے ایک بکری ایک دینار کی فروخت کردی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک بکری اور ایک دینار لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ان کی خریداری میں برکت کی دعا دی۔ پھر یہ صحابی اگر مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی نفع کماتے۔