حدیث نمبر: 39041
٣٩٠٤١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: أراد أهل بريرة أن يبيعوها ويشترطوا الولاء فذكرت ذلك للنبي ﷺ فقال: ⦗٢٧٤⦘ "اشتريها وأعتقيها (فإن) (١) (الولاء) (٢) لمن أعتق" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ بریرہ کے مالکوں نے ان کو بیچنے کا اور ولاء (آزاد شدہ غلام کے مرنے کے بعد اس کا ترکہ) کی شرط لگانے کا ارادہ کیا۔ تو میں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذکر کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم اس کو خرید لو اور اس کو آزاد کردو۔ کیونکہ ولاء اسی کو ملتا ہے جو آزاد کرے۔

حواشی
(١) في [جـ، س]: (فإنما).
(٢) في [أ، ب]: (الولي).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 39041
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (١٤٩٣)، وأحمد ٦/ ٤٢ (٢٤١٩٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39041، ترقيم محمد عوامة 37440)