مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يقتل باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینے والے کو قتل کرنے کا بیان
٣٩٠٣٦ - حدثنا يزيد عن حميد عن أنس قال: أهدى بعض أزواج النبي ﷺ إلى النبي ﷺ قصعة فيها ثريد وهو في بيت بعض أزواجه، فضربت القصعة، فوقعت فانكسرت، فجعل النبي ﷺ يأخذ الثريد فيرده إلى القصعة بيده ويقول: "كلوا، غارت أمكم"، ثم انتظر حتى جاءت قصعة صحيحة، فأخذها فأعطاها صاحبة القصعة المكسورة (١).حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک پیالہ ثرید کا بطور ہدیہ کے بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اس وقت) اپنی کسی (دوسری) زوجہ کے گھر میں تھے۔ تو ان زوجہ صاحبہ نے پیالہ کو مارا وہ گرا اور ٹوٹ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ثرید کو پکڑ کر پیالہ میں اپنے ہاتھ سے جمع کرنا شروع کیا اور فرمایا : کھاؤ ! تمہاری ماں غارت ہو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انتظار فرمایا یہاں تک کہ صحیح پیالہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ لیا اور ٹوٹے پیالہ کی مالکن کو عطا فرما دیا۔