مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: لا بأس به باب: خریداری کو راستہ میں (یعنی شہر میں داخل ہونے سے قبل) کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 39006
٣٩٠٠٦ - حدثنا هشيم عن أبي بشر عن سعيد بن جبير عن ابن عباس أن رجلا كان مع النبي ﷺ وهو محرم فوقصته ناقته فمات، فقال رسول اللَّه ﷺ: "اغسلوه بماء وسدر، وكفنوه في ثوبيه، ولا تخمروا رأسه، فإن اللَّه يبعثه يوم القيامة ملبيا" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حالت احرام میں تھا۔ اس کی اونٹنی نے اس کو زمین پر پٹخ دیا تو وہ مرگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو پانی اور بیری سے غسل دو اور اس کو انہی دو کپڑوں میں کفن دے دو اور اس کے سر کو نہ ڈھانپو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو بروز قیامت تلبیہ کہتے ہوئے اٹھائیں گے۔