مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة كره شرب أبوال الإبل باب: اونٹوں کے پیشاب کو پینے کا بیان
حدیث نمبر: 38981
٣٨٩٨١ - حدثنا يزيد بن هارون عن عاصم الأحول قال: سألت أنس بن مالك أحرم النبي ﷺ المدينة؟ قال: نعم، هي حرام حرمها اللَّه ورسوله: "لا يختلى خلاها فمن فعل ذلك فعليه لعنة اللَّه والملائكة والناس أجمعين" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کو حرم قرار دیا تھا ؟ انہوں نے فرمایا : ہاں ! یہ حرم ہے اس کو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قابل احترام ٹھہرایا ہے ۔ اس کا گھاس (بھی) نہیں کاٹا جائے گا۔ جو شخص ایسا کرے (گھاس کاٹے) تو اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔