مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة كره شرب أبوال الإبل باب: اونٹوں کے پیشاب کو پینے کا بیان
حدیث نمبر: 38979
٣٨٩٧٩ - حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير قال: حدثني شرحبيل أبو (سعد) (١) أنه دخل (الأسواف) (٢) فصاد بها نهسا -يعني طائرا- فدخل عليه زيد بن ثابت وهو معه فعرك أذنه وقال: خل سبيله، لا أم لك أما علمت أن النبي ﷺ حرم ما بين لابتيها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شرحبیل ابو سعد بیان فرماتے ہیں کہ وہ اسواف میں داخل ہوئے (وہاں پر) انہوں نے ایک پرندہ شکار کیا ۔ (اس دوران) ان کے پاس زید بن ثابت تشریف لائے۔ وہ پرندہ ابو سعد کے پاس تھا۔ حضرت زید نے ابو سعد کے کان کو مسلا اور فرمایا۔ تیری ماں نہ ہو ! اس کا راستہ چھوڑ دے۔ کیا تجھے معلوم نہیں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کے دونوں سنگریزوں کے مابین کو حرام قرار دیا ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (سعيد).
(٢) في [أ]: (الأسواق).