حدیث نمبر: 38974
٣٨٩٧٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه قال: خطبنا علي فقال: من زعم أن عندنا شيئا نقرؤه إلا كتاب اللَّه وهذه الصحيفة (صحيفة) (١) فيها أسنان الإبل وأشياء من الجراحات (٢)، قال: وفيها قال رسول اللَّه ﷺ: "حرم ما بين عير إلى ثور" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم تیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ مرتضیٰ نے ہمیں خطبہ دیا تو فرمایا : جو کوئی گمان کرتا ہے کہ ہمارے پاس کوئی چیز ہے جس کو ہم پڑھتے ہیں سوائے کتاب اللہ کے اور اس صحیفہ کے۔ اس صحیفہ میں اونٹ کے دانت تھے اور زخموں کے بارے میں کچھ احکام تھے۔ (تو اس کا گمان غلط ہے) راوی کہتے ہیں کہ اس میں یہ بات بھی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مدینہ مقام عیر سے مقام ثور تک حرم ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (فقد كذب).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 38974
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٧٢)، ومسلم (١٣٧٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38974، ترقيم محمد عوامة 37374)