مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يأخذ من ماله إلا أن يكون محتاجا فينفق عليه باب: والد کا اپنی اولاد کے مال میں سے اپنی ذات پر خرچ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 38971
٣٨٩٧١ - حدثنا هشيم عن عبد العزيز بن صهيب عن أنس بن مالك قال: قدم ناس من عرينة المدينة (فاجتووها) (١) فقال لهم النبي ﷺ: "إن شئتم أن تخرجوا إلى إبل الصدقة فتشربوا من أبوالها وألبانها فافعلوا" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیا ن فرماتے ہیں کہ عرینہ سے کچھ لوگ مدینہ میں حاضر ہوئے ۔ تو انہیں مدینہ کی آب و ہوا موافق نہ آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا : اگر تم صدقہ کے اونٹوں کی طرف نکلنا اور ان کا دودھ اور پیشاب پینا چاہتے ہو تو ایسا کرلو۔
حواشی
(١) أي: أصابهم مرض في أجوافهم.