مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: إن جاء صاحبها غرم له باب: گری پڑی چیز کی پہچان کروانے کا بیان
حدیث نمبر: 38955
٣٨٩٥٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن أبي البختري قال: سألت ابن عباس عن بيع النخل فقال: نهى النبي ﷺ عن بيع النخل حتى يأكل منه أو يؤكل منه وحتى يوزن، قلت: وما يوزن؟ فقال رجل عنده: حتى يحرز (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الجری فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجوروں کی بیع کے متعلق سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع کیا یہاں تک کہ آدمی اس میں سے کھائے یا (فرمایا) وہ کھائی جاسکے۔ اور یہاں تک کہ وہ وزن کی جاسکے۔ میں نے پوچھا۔ اس کے وزن کئے جانے سے کیا مراد ہے ؟ تو ان کے پاس بیٹھے ایک آدمی نے جواب دیا : یہاں تک کہ وہ محفوظ ہوجائے۔