مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يخرجون من (الغد) باب: دوسرے دن عید کی نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 38937
٣٨٩٣٧ - حدثنا وكيع حدثنا حماد بن سلمة عن محمد بن زياد عن أبي هريرة قال: (قال) (١) النبي ﷺ: "من اشترى مصراة فهو فيها بالخيار، إن شاء ردها ورد معها صاعا من تمر" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جس آدمی نے مُصرّاۃ (وہ جانور جس کا مالک اس کادودھ دوہنا اس نیت سے بند کر دے کہ اس کے تھنوں میں دودھ بھرا ہوا دیکھ کر مشتری زیادہ ثمن دے گا) کو خریدا۔ اس کو اس بیع میں اختیار ہے اگر چاہے تو اس مُصّراۃ کو واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجوروں کا بھی واپس کر دے۔
حواشی
(١) سقط من: [س، هـ].