مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: يستأنف النكاح باب: بیوی کے اسلام لانے کے بعد شوہر کے اسلام لانے پر تجدید نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 38896
٣٨٨٩٦ - حدثنا عبد الأعلى عن خالد عن عكرمة عن ابن عباس أن سائلا سأل النبي ﷺ: رميت بعد ما أمسيت؟ فقال: "لا حرج"، قال: وقال: (حلقت قبل أن أنحر، قال: لا حرج) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک سائل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ میں نے شام ہوجانے کے بعد رمی کی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی بات نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ سائل نے کہا۔ میں نے نحر کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی بات نہیں۔
حواشی
(١) في [س]: تكررت.