مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: يتزوجها إذا (كذب) نفسه باب: لعان کے بعد ملاعن کا نکاح کرنے کا بیان
٣٨٨٨٨ - حدثنا عبدة عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: اشتكى النبي ﷺ فدخل عليه ناس من أصحابه يعودونه، فصلى النبي ﷺ جالسا فصلوا بصلاته قيامًا، فأشار إليهم أن: اجلسوا فجلسوا فلما انصرف قال: "إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا ركع فاركعوا، وإذا رفع فارفعوا، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسًا" (١).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی بیماری لاحق ہوگئی تو صحابہ کرام میں سے کچھ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کرنے کے لئے حاضر ہوئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھی جبکہ ان لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بیٹھنے کا اشارہ فرمایا۔ پس وہ لوگ بیٹھ گئے۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوگئے تو ارشاد فرمایا۔ امام اسی لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے ۔ پس جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ۔ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔