حدیث نمبر: 38849
٣٨٨٤٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد الجبار ابن عباس (عن عون) (١) بن أبي جحيفة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ للذين ناموا معه حتى طلعت الشمس فقال: "إنكم كنتم أمواتا نرد اللَّه إليكم أرواحكم، فمن نام عن صلاة أو نسي صلاة فليصلها إذا ذكرها (و) (٢) إذا استيقظ" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عون بن ابی حجیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو ارشاد فرمایا جو آپ کے ساتھ طلوع شمس تک سوئے رہے تھے، فرمایا : تم لوگ مردہ تھے پس اللہ نے تمہاری طرف تمہاری ارواح کو لوٹا دیا ہے، پس جو کوئی نماز کے وقت میں سویا رہ جائے یا نماز کو بھول جائے تو جب اس کو یہ نماز یاد آئے یا یہ جب نیند سے بیدار ہو تو نماز کو ادا کرے۔

حواشی
(١) في [جـ]: تكرر.
(٢) سقط من: [س].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 38849
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عبد الجبار بن عباس صدوق، أخرجه أبو يعلى (٨٩٥)، والعقيلي ٣/ ٨٨، والطبراني ٢٢/ (٢٦٨)، وابن عدي ٥/ ١٩٦٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38849، ترقيم محمد عوامة 37250)