مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: لا بأس بذلك باب: دشمن کی زمین کی طرف قرآن مجید کو لے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 38817
٣٨٨١٧ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن (حميد) (١) بن عبد الرحمن وعن ⦗٢١٠⦘ محمد بن النعمان عن أبيه أن أباه نحله غلامًا وأنه أتى النبي ﷺ (ليشهده) (٢) فقال: "أكل ولدك (نحلته) (٣) مثل هذا؟ " قال: لا، قال: "فاردده" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن نعمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں ان کے والد نے ایک غلام عطیہ میں دیا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس عطیہ پر گواہ بنائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا تم نے اپنے ہر لڑکے کو ایسا عطیہ دیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا : نہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : : پھر تم یہ عطیہ واپس لے لو۔
حواشی
(١) في [جـ]: (حمد).
(٢) في [س]: (يشهده).
(٣) في [س]: (نحلت).