مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرد على أبي حنيفة
وذكر أن أبا حنيفة قال: سهم للفرس وسهم لصاحبه باب: پیدل اور گھڑ سوار کے مال غنیمت میں حصہ کا بیان
حدیث نمبر: 38816
٣٨٨١٦ - حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ نهى أن يسافر بالقرآن إلى أرض العدو مخافة أن يناله العدو (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دشمن کی زمین کی طرف قرآن مجید کو سفر میں ہمراہ لے جانے سے منع فرمایا۔ اس ڈر سے کہ کہیں دشمن اس کو پا نہ لے (اور پھر اس کی توہین کرے) ۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).