٣٨٧٩٧ - حدثنا بن الوشاء حدثنا أبو عبد اللَّه محمد بن إبراهيم بن مسلم بن زياد مولى بني هاشم حدثنا محمد بن عمرو بن بكر قال: حدثني يحيى بن الضريس حدثنا عمرو عن جابر عن زاذان عن سلمان قال: حدثني الطيب المبارك (١) رسول اللَّه ﷺ قال: "أول ما يبشر به المؤمن بروح وريحان وجنة نعيم، وإن أول ما يبشر به المؤمن يقال له: أبشر وليَ اللَّه، قدمت خير مقدم، غفر اللَّه لمن ⦗٢٠٢⦘ (شيعك) (٢) "، -قال الشيخ محمد بن إبراهيم أبو عبد اللَّه: لم يرو هذا الحديث إلا هذا الشيخ الواحد- واستجاب اللَّه لمن استغفر لك (وقبل) (٣) ممن شهد لك (٤).حضرت سلمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مومن کو سب سے پہلے خوشبو، ریحان اور ہمیشہ کی جنت کی خوشخبری دی جائے گی۔ مومن کو پہلی خوشخبری دیتے ہوئے کہا جائے گا کہ اے اللہ کے ولی ! تجھے خوشخبری ہو۔ تو بہترین جگہ آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمائے جو تیرے پیچھے چلے۔ ابو عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو صرف ایک شیخ نے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی دعا کو قبول کرے جو تیرے لئے استغفار کرتے ہیں اور اللہ ان لوگوں کی بات قبول کرے جو تیرے حق میں گواہی دیں۔