حدیث نمبر: 38745
٣٨٧٤٥ - (وأبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة) (١) عن النبي ﷺ قال: "أول زمرة تدخل الجنة من أمتي على صورة القمر ليلة البدر ثم الذين يلونهم على (أشد) (٢) كوكب في السماء (إضاءة) (٣) " (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں سب سے پہلے جو جماعت جنت میں داخل ہوگی ان کے چہرے چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہے ہوں گے۔ پھر ان کے بعد جو لوگ ہوں گے ان کے چہرے آسمان کے ستاروں کی طرح چمک رہے ہوں گے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [أ، ب، جـ، س]: (أضوأ).
(٣) في [س]: (ضاءت).