حدیث نمبر: 38717
٣٨٧١٧ - حدثنا ابن بشر حدثنا أبو حيان عن أبي زرعة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قد حفظت من رسول اللَّه ﷺ حديثًا لم (أنسه) (١) بعد سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "أول الآيات خروجًا طلوع الشمس من مغربها أو خروج الدابة على الناس ضحى، فأيهما ما كانت قبل صاحبتها (فالأخرى) (٢) على أَثَرِها قريبًا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث سنی ہے جسے میں اس وقت سے اب تک نہیں بھولا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک سورج کا مغرب سے طلوع ہونا چاشت کے وقت لوگوں پر دابۃ الارض کا نکلنا ہے۔ ان میں سے جو بھی پہلے ظاہر ہوجائے دوسری اس کے متصل بعد ظاہر ہوجائے گی۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (أشكر)، وفي [جـ]: (أنساه)، وفي [س]: (أسأليه).
(٢) في [ط، هـ]: (فأخرى).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38717
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٤١)، وأحمد ٢/ ٢٠١ (٦٨٨١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38717، ترقيم محمد عوامة 37120)