حدیث نمبر: 38716
٣٨٧١٦ - حدثنا يزيد أخبرنا الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن عامر العقيلي عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عرض علي أول ثلاثة من أمتي ⦗١٧٩⦘ يدخلون الجنة، وأول ثلاثة يدخلون النار، فأما أول ثلاثة يدخلون الجنة، فالشهيد وعبد مملوك لم يشغله رق الدنيا عن طاعة ربه، وفقير متعفف ذو عيال، وأما أول ثلاثة يدخلون النار فأمير مسلط، وذو ثروة من مال لا يؤدي حق اللَّه في ماله، وفقير فخور" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے امت کے وہ پہلے تین لوگ مجھ پر پیش کئے گئے جو جنت میں جائیں گے اور وہ تین لوگ بھی پیش کئے گئے جو جہنم میں جائیں گے۔ وہ تین لوگ جو جنت میں جائیں گے ان میں سے ایک شہید ہے۔ دوسرا وہ غلام جسے اس کی آقا کی خدمت نے اس کے رب کی اطاعت سے غافل نہیں کیا اور تیسرا وہ نادار جو اہل و عیال والا ہو لیکن کسی سے سوال نہ کرے۔ اور وہ تین لوگ جو جہنم میں جائیں گے ان میں سے ایک جابر حاکم، دوسرا وہ مالدار جو مال میں سے اللہ کا حق ادا نہ کرے اور تیسرا متکبر فقری۔

حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة والد العقيلي، أخرجه أحمد (٩٤٩٢)، والحاكم ١/ ٣٨٧، وابن خزيمة (٢٢٤٩)، وابن حبان (٤٣١٢)، والطيالسي (٢٥٦٧)، وأبو نعيم في صفة الجنة (٨٠)، والبيهقي ٤/ ٨٢، والمزي ١٤/ ٧١، والترمذي (٧٩)، وعبد بن حميد (١٤٤٦)، وابن عدي ٤/ ١٤٢٩.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38716
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38716، ترقيم محمد عوامة 37119)