حدیث نمبر: 38706
٣٨٧٠٦ - حدثنا (سريج) (١) بن النعمان حدثنا عبد العزيز بن أبي سلمة عن صالح بن كيسان قال: أخبرنا الرقاشي عن أنس قال: لقيت الملائكة آدم وهو يطوف بالبيت فقالت: يا آدم حججت؟ فقال: نعم، قالوا: قد حججنا قبلك بألفي عام (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت آدم خانہ کعبہ کا طواف کررہے تھے تو فرشتے ان سے ملے اور کہنے لگے کہ اے آدم ! تم نے حج کیا ؟ انہوں نے کہا ہاں۔ فرشتوں نے کہا کہ ہم نے تم سے دو ہزار سال پہلے حج کیا تھا۔
حواشی
(١) في [ب، جـ]: (شريخ).