حدیث نمبر: 38685
٣٨٦٨٥ - حدثنا أحمد بن عبد الملك بن واقد حدثنا زهير حدثنا أبو إسحاق قال: قيل (لقثم) (١): كيف ورث (علي) (٢) النبي ﷺ دونكم؟ قال: إنه واللَّه كان ⦗١٧٢⦘ أولنا به لحوقا، وأشدنا به لزوقا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت قثم سے پوچھا گیا کہ تمہارے بجائے حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی وارث کیسے بن گئے۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم سے پہلے ملے تھے اور ہم سے زیادہ تعلق رکھنے والے تھے۔
حواشی
(١) في [س]: بياض.
(٢) سقط من: [أ، ب].