حدیث نمبر: 38681
٣٨٦٨١ - حدثنا قبيصة حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن همام قال: أول مُكْسٍ كان في الأرض عجوز خرجت بدقيق لها في مكتل، فجاءت ريح عاصف فأذرته، فقال سليمان: انظروا من ركب البحر بهذه الريح فغرموه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ زمین پر جو پہلا تاوان لیا گیا اس کی صورت یہ ہوئی کہ ایک بڑھیا ایک ٹوکری میں اپنا آٹا لے کر گھر سے نکلی، اتنے میں آندھی آئی اور اس کا آٹا اڑا لے گئی۔ حضر ت سلیمان نے حکم دیا کہ سمندر میں دیکھو کہ یہ ہوا کس نے اڑائی ہے اور اس سے اس کے آٹے کا تاوان لو۔