حدیث نمبر: 38680
٣٨٦٨٠ - حدثنا يزيد عن المسعودي عن أبي (عمرو) (١) عن عبيد بن الخشخاش عن أبي (ذر) (٢) قال: دخلت على رسول اللَّه ﷺ وهو في المسجد قلت: أي الأنبياء أول؟ (قال) (٣): "آدم" قال: قلت: وهل كان نبيا؟ قال: "نعم، نبي (مكلم) (٤) " (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ مسجد میں تشریف فرما تھے، میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! سب سے پہلے نبی کون تھے ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت آدم ۔ میں نے سوال کیا کہ کیا وہ نبی تھے ؟ آپ نے فرمایا ہاں وہ ایسے نبی تھے، جن سے کلام کیا جاتا تھا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عمر).
(٢) في [أ]: (ذرب).
(٣) في [جـ]: (فقال).
(٤) في [س]: (متكلم).