حدیث نمبر: 38679
٣٨٦٧٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه عن أبي ذر قال: قلت: يا رسول اللَّه أي مسجد وضع في الأرض (أولًا؟) (١) فقال: "المسجد الحرام" قلت: ثم أي؟ قال: "المسجد الأقصى" -يعني بيت المقدس (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ روئے زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی ؟ آپ نے فرمایا مسجد حرام۔ میں نے پوچھا اس کے بعد کون سی مسجد بنائی گئی ؟ آپ نے فرمایا کہ مسجد اقصیٰ یعنی بیت المقدس۔
حواشی
(١) في [جـ]: (أول).