حدیث نمبر: 3866
٣٨٦٦ - حدثنا هشيم عن ابن عون عن مجاهد قال: سألناه أكان ابن عمر يتطوع في السفر؟ (فقال) (١): لا. فقلت: (فركعتان) (٢) قبل الفجر؛ قال: ما رأيته (ترك) (٣) تينك في سفر ولا حضر (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت مجاہد سے سوال کیا کہ کیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سفر میں نوافل پڑھا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے پوچھا کہ کیا وہ فجر کی دو سنتیں پڑھتے تھے ؟ فرمایا کہ میں نے انہیں سفر یاحضر میں کبھی یہ دو سنتیں چھوڑتے نہیں دیکھا۔

حواشی
(١) في [أ]: (قال).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (فركعتين).
(٣) في [أ]: (ما ترك).
(٤) منقطع حكما؛ هشيم مدلس، أخرجه عبد الرزاق (٤٤٤٦).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3866
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3866، ترقيم محمد عوامة 3848)