حدیث نمبر: 3865
٣٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن عيسى بن حفص عن أبيه قال: خرجنا مع ابن عمر، قال: فصلينا الفريضة فرأى بعض ولده يتطوع فقال ابن عمر: صليت مع رسول اللَّه ﷺ وأبي بكر وعمر وعثمان فلا صلاة قبلها ولا (١) بعدها في السفر، ولو تطوعت لأتممت (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفص فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ نکلے۔ ہم نے فرض نماز ادا کی، انہوں نے اپنے ایک بچے کو نفل نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمانکے ساتھ نماز پڑھی ہے وہ سفر میں نہ فرضوں سے پہلے کوئی نماز پڑھتے تھے نہ فرضوں کے بعد۔ اگر میں نفل پڑھتا تو پوری طرح پڑھتا۔
حواشی
(١) في [أ]: زيادة (صلاة).