حدیث نمبر: 38629
٣٨٦٢٩ - حدثنا جعفر بن عون عن أبي العميس عن (عبد المجيد) (١) عن عبيد اللَّه (بن) (٢) عبد اللَّه بن عتبة قال: قال لي ابن عباس: تعلم أي آخر سورة ⦗١٥٨⦘ نزلت جميعًا؟ قلت (٣): ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ قال: صدقت (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ سب سے آخر میں کون سی سورت پوری نازل ہوئی ؟ میں نے کہا جی ہاں، سورة النصر سب سے آخر میں نازل ہوئی۔ فرمایا کہ تم نے ٹھیک کہا۔
حواشی
(١) هو عبد المجيد بن سهل، وفي [أ، ب، ط، هـ]: (عبد الحميد).
(٢) في [س]: (عن).
(٣) في [جـ]: زيادة (نعم).