حدیث نمبر: 38553
٣٨٥٥٣ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن الحسن بن محمد قال: أول ما تكلم الناس في القدر جاء رجل فقال: كان في قدر اللَّه أن شرارة طارت فأحرقت البيت، فقال رجل: هذا من قدر اللَّه، وقال آخر: ليس من قدر اللَّه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے تقدیر کے بارے میں بات کرنے والا وہ شخص تھا جس نے کہا کہ ایک چنگاری اڑی اور اس نے گھر کو جلا دیا۔ ایک آدمی نے کہا کہ یہ اللہ کی تقدیر تھی۔ دوسرے نے کہا کہ یہ اللہ کی تقدیر نہیں تھی۔