حدیث نمبر: 38548
٣٨٥٤٨ - حدثنا أبو أسامة حدثنا عوف قال: (قلت) (١) للحسن: (من) (٢) أول من أعتق أمهات الأولاد؟ قال: عمر، قلت: فهل يرقهن إن زنين؟ قال: لاها اللَّه إذن (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عوف فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے سوال کیا کہ سب سے پہلے ان باندیوں کو کس نے آزاد کرنے کا حکم دیا جن سے اولاد ہوئی ہو ؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر نے۔ میں نے سوال کیا کہ اگر وہ زنا کریں تو کیا وہ باندیاں رہیں گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس سے اللہ کی پناہ۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (قيل).
(٢) سقط من: [س].
(٣) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38548
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38548، ترقيم محمد عوامة 36952)