حدیث نمبر: 38522
٣٨٥٢٢ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن الحسن قال: أول مصلوب صلب في الإسلام رجل من بني ليث جعلت له قريش (أواقي) (١) على أن يقتل النبي ﷺ فأتاه جبريل فأخبره، فبعث إليه النبي ﷺ فأمر به فصلب (٢).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے بنو لیث کے ایک آدمی کو سولی پر چڑھایا گیا۔ قریش نے اسے بہت سا مال اس لئے دیا تھا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کردے۔ حضرت جبرئیل نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی خبر دے دی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو سولی دینے کا حکم دیا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (أواق).