حدیث نمبر: 38453
٣٨٤٥٣ - حدثنا (هشيم) (١) قال: أخبرنا يونس بن عبيد قال: حدثنا (الحسن) (٢) أن رجلين من أصحاب رسول اللَّه ﷺ مات أحدهما قبل صاحبه بجمعة ففضلوا الذي مات وكان في أنفسهم أفضل من الآخر، فذكر ذلك لرسول اللَّه ﷺ فقال: "أليس بقي الآخر بعد الأول جمعة، صلى كذا وكذا صلاة"، قال: فكأنه فضل (الباقي) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو صحابیوں میں سے ایک دوسرے سے ایک جمعہ پہلے فوت ہوگیا تو لوگوں نے مرنے والے کو فضیلت دی۔ ان کے ذہنوں میں تھا کہ یہ دوسرے سے بہتر ہے۔ پھر یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیان کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ کیا دوسرا اول سے ایک جمعہ زیادہ نہیں زندہ رہا اور اس نے اتنی اتنی نمازیں زیادہ پڑھیں۔ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے کو اس اوّل پر ترجیح دے رہے تھے۔
حواشی
(١) في [ع]: (هشام).
(٢) في [ع]: (الحسين).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (الثاني).