حدیث نمبر: 38451
٣٨٤٥١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبيد اللَّه بن سعيد الجعفي قال: قال عيسى ابن مريم (١): بيتي (المسجد) (٢) وطيبي الماء، (وإدامي) (٣) الجوع، وشعاري الخوف، ودابتي (رجلي) (٤)، ومصطلاي في الشتاء: مشارق الصيف، وسراجي ⦗١٠٩⦘ بالليل القمر، وجلسائي الزمنى والمساكين، وأُمسي وليس لي شيء، (وأصبح) (٥) وليس لي شيء، وأنا بخير، فمن أغنى مني؟
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ میرا گھر مسجد ہے اور میری خوشبو پانی ہے اور میرا سالن بھوک ہے اور میرا شعار خوفِ خدا ہے اور میری سواری میرے پاؤں ہیں۔ اور گرمیوں میں جس جگہ سورج نکلتا ہے وہی میری سردیوں میں تاپنے کی جگہ ہے۔ اور میرا چراغ چاند ہے اور میرے اہل مجلس کمزور اور مسکین ہیں اور میں شام اس حالت میں کرتا ہوں کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی اور میں صبح اس حالت میں کرتا ہوں میرے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی اور بالکل ٹھیک ہوں تو پھر مجھ سے زیادہ غنی کون ہوسکتا ہے ؟ “

حواشی
(١) في [جـ]: زيادة ﵉.
(٢) في [س]: (مسجدا).
(٣) في [أ، ب]: (وأدمي).
(٤) في [هـ]: (رجلاي).
(٥) في [س]: (أو صبح).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38451
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38451، ترقيم محمد عوامة 36858)