حدیث نمبر: 38433
٣٨٤٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أشرس أبو شيبان قال: حدثنا ثابت البناني قال: لقد كنا نتبع الجنازة فما نرى حول السرير إلا متقنعا (باكيا) (١) أو متفكرا، كأنما على رؤوسهم الطير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بنانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم جنازوں کے پیچھے جایا کرتے تھے۔ پس ہم تختہ کے اردگرد صرف سروں پر چادر اوڑھ کر رونے والوں کو ہی دیکھتے تھے یا کوئی بہت غمگین۔ گویا کہ ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں۔
حواشی
(١) في [جـ]: (باكي).