حدیث نمبر: 38392
٣٨٣٩٢ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عبد اللَّه بن أبي (الحسين) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ألا أدلكم على خير أخلاق أهل الدنيا والآخرة؟ من عفا ⦗٩٣⦘ عمن ظلمه، وأعطى من حرمه، ووصل من قطعه، ومن أحب أن (ينسأ له) (٢) في عمره ويزاد له في ماله فليتق اللَّه ربه وليصل رحمه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن ابی الحسین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تم کو دنیا اور آخرت میں سب سے اچھے اخلاق والا نہ بتاؤں ؟ یہ وہ شخص ہے جو اس کو معاف کردے جس نے اس پر ظلم کیا ہو اور اس شخص کو عطا کرے جس نے اس کو محروم رکھا ہو اور اس سے رشتہ جوڑے جس نے قطع رحمی کی ہو اور جس شخص کو یہ اچھی بات اچھی لگتی ہے کہ اس کی عمر دراز اور عمل زیادہ ہو تو وہ اپنے اللہ سے ڈرے اور صلہ رحمی اختیار کرے۔
حواشی
(١) في [س]: بياض، وفي [جـ، ع]: (الحسن).
(٢) في [ط، هـ]: (يتسأل).