حدیث نمبر: 38391
٣٨٣٩١ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن هارون بن عنترة عن أبيه قال: سألت ابن عباس: أي العمل أفضل؟ قال: ذكر اللَّه أكبر، قال: ومن أبطأ به عمله لم يسرع به حسبه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہارون بن عنترہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کون سا عمل سب سے بہتر ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کا ذکر کرنا فرمایا کہ جس شخص کو اس کا عمل پیچھے ڈال دے اس کو اس کا حسب ونسب آگے نہیں بڑھا سکتا۔
حواشی
(١) في [أ، ع]: (الأخوص).