حدیث نمبر: 38384
٣٨٣٨٤ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثنا الأوزاعي عن حسان بن عطية قال: بلغني أن اللَّه ﵎ يقول يوم القيامة: يا بني آدم إنا قد أنصتنا لكم منذ (خلقتكم) (١) إلى يومكم هذا، فأنصتوا لنا (نقرأ) (٢) أعمالكم عليكم، فمن وجد خيرا فليحمد اللَّه (٣)، ومن وجد شرا فلا يلومن إلا نفسه، فإنما هي أعمالكم نردها عليكم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن فرمائیں گے کہ اے ابن آدم ! جب سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے ہم تمہارے بارے میں خاموش رہے۔ پس آج تم خاموش رہو اور ہم تمہارے اعمال نامے کو سنائیں گے جو شخص اچھا اعمال نامہ دیکھے وہ اللہ کی تعریف کرے اور جو شخص برا اعمال نامہ دیکھے وہ صرف اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔ کیونکہ یہ تو تمہارے ہی اعمال نامے ہیں جو ہم تم کو واپس کررہے ہیں۔

حواشی
(١) في [س]: (خلقكم).
(٢) في [ط، هـ]: (تقرأ).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (عليه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38384
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38384، ترقيم محمد عوامة 36794)