مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كره القراءة خلف الإمام باب: جو حضرات امام کے پیچھے قراءت کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
حدیث نمبر: 3834
٣٨٣٤ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم: أنه كان يكره القراءة خلف الإمام، وكان يقول: تكفيك قراءة الإمام.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم امام کے پیچھے قراءت کرنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ تمہارے لئے امام کی قراءت کافی ہے۔